وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک، پی ٹی آئی کے جے یو آئی (ف) سے رابطے
Super Admin
پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاجی تحریک چلانے کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے جے یو آئی (ف) کے قائدین سے ملاقات کی، جس میں وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کی تجویز پیش کی گئی۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) نے فی الحال مشترکہ احتجاج کی حمایت نہیں کی۔ جے یو آئی (ف) کا مؤقف ہے کہ احتجاجی تحریک شروع کرنے سے قبل دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی اعتماد مکمل طور پر بحال ہونا ضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) قیادت کے درمیان آئندہ انتخابات کے حوالے سے مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.