لاکھوں پنشنرز کو اگست میں اضافہ شدہ پنشن نہ مل سکی، ادائیگی ستمبر میں ہوگی

Super Admin


اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2026-27 میں پنشن میں 7 فیصد اضافے کے اعلان کے باوجود ملک بھر کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین کو یکم اگست کو نئی شرح کے مطابق پنشن ادا نہیں کی جاسکے گی، انہیں پرانی شرح کے مطابق ہی ادائیگی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن ادائیگی سے صرف دو روز قبل، 29 جولائی کو جاری ہونے کے باعث بینکوں کو نئی شرح کے مطابق ادائیگی کا ڈیٹا بروقت اپ ڈیٹ کرنے کے لیے مناسب وقت نہیں مل سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگست میں اضافی رقم نہ ملنے کے باوجود پنشنرز کو مالی نقصان نہیں ہوگا،۔
ستمبر کے دوران انہیں اضافہ شدہ پنشن کے ساتھ گزشتہ ماہ کی اضافی رقم کے بقایا جات بھی ادا کردیے جائیں گے۔دوسری جانب پنشن کی ادائیگی میں تاخیر اور حاضر سروس ملازمین کے مقابلے میں پنشنرز کو مسلسل کم ریلیف ملنے پر ریٹائرڈ ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.