سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی چاہتے ہیں، رانا سکندر حیات
لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام بھی اپنے صوبے میں پنجاب کی طرز پر ترقی اور خوشحالی دیکھنے کے خواہاں ہیں۔صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کررہا ہے، جبکہ پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے اپنا کردار آئندہ بھی ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک بھر میں سیکڑوں ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں اور وہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ترقی کے حق میں ووٹ دیا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی مریم نواز کامیاب ہوں گی۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں۔رانا سکندر حیات نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہیں گے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کشمیر ٹوٹا، تاہم سندھ کے عوام اپنی قیادت سے یہ سوال ضرور کرتے ہیں کہ صوبے میں ترقی کب آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام بھی اپنے صوبے میں پنجاب جیسی ترقی دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.