سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 3 ہزار 700 روپے کم ہوگئے

Super Admin


کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تکنیکی درستگی کے باعث سونے کے نرخ میں بڑی کمی ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 43 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 700 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کا نرخ 2 ہزار 202 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے کی سطح پر آگیا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 57 سینٹس کمی کے بعد 57 ڈالر 58 سینٹس ہوگئی۔مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 57 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 237 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 49 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 347 روپے ہوگئی۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.