امریکی سرمایہ کار پنجاب میں آج ہی سرمایہ کاری شروع کریں، کل کا انتظار نہ کریں، مریم نواز

Super Admin


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں فوری سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاروبار شروع کرنے کے لیے کل کا انتظار نہ کریں بلکہ سرمایہ کاری کا فیصلہ ہوتے ہی عملی اقدامات کا آغاز کریں۔
امریکی کاروباری وفد سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ امریکا سے صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، معدنیات اور توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والا اعلیٰ سطحی وفد پنجاب آیا ہے، جس کی آمد امریکی سرمایہ کاروں کے بحال ہوتے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ امریکا طویل عرصے سے پاکستان کے اہم اقتصادی شراکت داروں میں شامل ہے، تاہم اب دونوں ممالک کے تعلقات کو سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کے ذریعے مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے لیز ریٹس میں 20 فیصد رعایت دی جارہی ہے، جبکہ 15 سے زائد لائسنس اور اجازت نامے جاری کرنے والے اداروں کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لانے کے لیے بھی کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار پنجاب میں کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہی اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں، جبکہ این او سیز اور دیگر ضروری اجازت ناموں کا عمل بعد میں بھی مکمل کیا جاسکتا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.