مون سون بارشیں: ملک بھر میں 126 افراد جاں بحق، 416 زخمی
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 26 جون سے 2 اگست تک ملک بھر میں ہونے والی مون سون بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق اس دوران بارشوں سے متعلق مختلف حادثات میں 126 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 416 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا بارشوں سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا، جہاں 55 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 26 بچے بھی شامل ہیں۔اسی طرح پنجاب میں بارشوں کے باعث 47 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 19 بچے شامل ہیں، جبکہ صوبے میں 295 افراد زخمی ہوئے، جن میں 68 بچے بھی شامل ہیں۔
سندھ میں بارشوں سے متعلق مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب بلوچستان میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.