حج اسکیم 2027-2030: آن لائن رجسٹریشن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آگئے

Super Admin


حج اسکیم 2027 سے 2030 کے لیے گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کا عمل عازمین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل کر رہا ہے، اب تک 3 لاکھ 82 ہزار 145 افراد اپنی رجسٹریشن کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم 2027 کے لیے درخواستیں رواں ہفتے وصول کیے جانے کا امکان ہے۔
، تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے کیا جائے گا۔سرکاری حج اسکیم کے تحت 60 فیصد کوٹے کے مطابق 1 لاکھ 7 ہزار 832 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، جبکہ 40 فیصد نجی کوٹے کے تحت 71 ہزار 888 افراد پرائیویٹ حج اسکیم کے ذریعے حجازِ مقدس روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے واجبات دو اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔ عازمین کو حج کے لیے طویل دورانیے (لانگ) اور مختصر دورانیے (شارٹ) کے پیکیجز میں سے انتخاب کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
متوقع اخراجات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لانگ حج پیکیج کی قیمت تقریباً 12 لاکھ روپے جبکہ شارٹ حج پیکیج کی لاگت تقریباً 13 لاکھ روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.