موجودہ حالات میں حکومت اور ریاستی اداروں میں اتحاد ناگزیر ہے: نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو محسن نقوی کے حالیہ بیان کو نظرانداز کرنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے موجودہ حالات میں حکومت اور ریاستی اداروں کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔
نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں پر واضح کیا کہ ملک کو درپیش معاشی، سیاسی اور سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر ایسے کسی بھی معاملے سے گریز کیا جائے جس سے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان اختلافات کا تاثر پیدا ہو۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کے ’’سسٹم تباہ ہونے‘‘ سے متعلق بیان پر مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے اپنے تحفظات نواز شریف تک پہنچائے۔جس پر نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو صبر و تحمل سے کام لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد کا تقاضا ہے کہ ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی تعاون برقرار رکھا جائے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.