وزیراعظم کی نجکاری پروگرام کے تمام مراحل مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت

Super Admin


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو طے شدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجکاری پروگرام کے تحت مقرر کیے گئے تمام اہداف اور ٹائم لائنز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم کی زیرِ صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا،۔
جس میں نجکاری پروگرام سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کے طریقہ کار کو اس انداز میں مرتب کرنے کی ہدایت کی کہ نجکاری کے بعد بھی بینک کا بنیادی مقصد اور زرعی شعبے میں اس کا کردار برقرار رہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نجکاری کے بعد بھی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کو زرعی قرضوں اور دیگر مالی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ زرعی ترقیاتی بینک کسانوں کو مالی وسائل تک رسائی فراہم کرنے میں اپنا کردار جاری رکھے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.