آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت بحال ہونے کا امکان، معاہدہ جلد متوقع: اسکاٹ بیسنٹ
واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدہ آج یا کل تک طے پانے کی توقع ہے، جبکہ ایران کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں۔ایک انٹرویو میں اسکاٹ بیسنٹ نے بتایا کہ خطے میں کشیدگی کے باوجود کئی تجارتی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر رہے ہیں اور ان کی آمدورفت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ممکنہ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آزادانہ، محفوظ اور بلا رکاوٹ نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائے گا، جس سے عالمی تجارت کو استحکام ملنے کی توقع ہے۔امریکی وزیر خزانہ کے مطابق آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلنے کی صورت میں عالمی توانائی کی منڈی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
، جبکہ تیل اور گیس سمیت دیگر توانائی کے ذرائع کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.