وفاقی حکومت کے خاتمے کا امکان نہیں، پیپلزپارٹی کی علیحدگی کی قیاس آرائیاں مسترد

Super Admin


وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی حکومت کے خاتمے اور پیپلزپارٹی کی حکومت سے علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو درپیش کوئی ایسی صورتحال موجود نہیں جس سے اس کے خاتمے کا امکان پیدا ہو۔
نمائندہ خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کے خاتمے کی خواہش کسی کی بھی ہو سکتی ہے، تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی اور ملک میں حکومتی امور مؤثر انداز میں جاری ہیں۔
وفاقی وزیر نے آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے کردار پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کو درست صورتحال سے آگاہ نہیں کر رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری شفاف انتخابات کے معاملے کو سیاسی مفادات کے لیے متنازع بنا کر صورتحال کو مزید پیچیدہ کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے موجودہ حالات میں سیاسی کشیدگی بڑھانے کے بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق آزاد کشمیر کے انتخابات کو متنازع بنانا پاکستان اور کشمیر کاز دونوں کے مفاد میں نہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.