مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں: اسحاق ڈار

Super Admin


نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے اقدامات عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہیں، جبکہ مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند اسرائیلیوں کی دراندازی قابل مذمت ہے۔عمان میں بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے منعقد ہونے والی وزارتی کانفرنس کا خیرمقدم کرتا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس پر اسرائیل کی خودمختاری تسلیم نہیں کی جاسکتی۔نائب وزیراعظم نے غزہ کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے عوام کو خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، جبکہ انسانی بحران مسلسل سنگین ہوتا جا رہا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی اور وہاں کے عوام کے حقوق کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ مقدس مقامات پر اسرائیلی قبضے کے مذموم عزائم کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی بستیوں کی تعمیر اور قبضے کی پالیسیوں کو بھی قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بورڈ آف پیس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.