پاکستان اور ایران میں تجارت بڑھانے پر اتفاق، آزاد تجارتی معاہدہ جلد مکمل کرنے کا فیصلہ
پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تجارتی روابط کو مزید وسعت دینے اور تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ دونوں ممالک نے آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے ساتھ سرحدی تجارت کے فروغ اور تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان اور ایران کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کے دسویں اجلاس کے تیسرے اور آخری روز متفقہ منٹس پر دستخط کردیئے گئے۔ اجلاس میں دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے، ٹیرف میں کمی اور کسٹمز کلیئرنس کے عمل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں آزاد تجارتی معاہدے کو جلد مکمل کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو مزید آسان بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔وزیر تجارت کے مطابق پاکستان اور ایران نے مشترکہ سرحد پر مال بردار گاڑیوں کی بلا تعطل آمد و رفت یقینی بنانے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ تاجروں کی سہولت کے لیے کسٹمز کلیئرنس کا عمل 24 گھنٹے جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.