ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات پاکستان نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشگوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں۔
فلکیاتی حسابات کی روشنی میں یکم ربیع الاول 15 اگست جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 13 اگست کی شام ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث چاند کی رویت کے امکانات مزید متاثر ہوسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 13 اگست کو چاند غروب ہونے کا متوقع وقت شام 7 بج کر 40 منٹ ہے۔ چاند کی عمر اور دیگر فلکیاتی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس روز ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔تاہم ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.