آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

وزیراعظم شہباز شریف کا ادویات کی تصدیق کیلئے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپ کا افتتاح

Super Admin

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی اصلیت اور معیار کی جانچ کے لیے وزارت قومی صحت کی جانب سے تیار کردہ ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا باضابطہ اجرا کر دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ایپ کے ذریعے دوا کا پیکٹ اسکین کرکے اس کی اصلیت کی تصدیق بھی کی۔

ادویات کی ٹریکنگ کے لیے متعارف کرائی گئی ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے شہری ادویات کی اصلیت، قیمت اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ کی تصدیق کر سکیں گے۔ انہوں نے فارما انڈسٹری کے مالکان اور متعلقہ حکام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کی سہولیات ملک کے ہر شہری کو یکساں طور پر میسر ہونی چاہئیں، تاہم پاکستان میں لاکھوں خاندانوں کے لیے ادویات کا حصول ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ان کے مطابق صاحبِ حیثیت طبقہ ملک کے مہنگے ترین اسپتالوں میں علاج کروا سکتا ہے، لیکن غریب عوام کے لیے روزمرہ اخراجات پورے کرنا ہی مشکل ہوتا ہے، جس کے باعث ادویات خریدنا بھی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن جاتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے اس منصوبے پر مصطفیٰ کمال، شزا فاطمہ اور ان کی ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے وزارت قومی صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی ٹیموں کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.