آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پنجاب اور خیبرپختونخوا شدید دھند کی لپیٹ میں، کئی موٹرویز بند اور فضائی آلودگی میں اضافہ

Super Admin

لاہور: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں گہری دھند کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

موٹروے حکام کے مطابق حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ایم ون کو پشاور سے رشکئی، ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ایم الیون کو لاہور سے سمبڑیال تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے متعدد اضلاع میں اسموگ اور فضائی آلودگی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ عالمی سطح پر آلودہ ترین بڑے شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر موجود ہے۔

محکمہ ماحولیات کے اعداد و شمار کے مطابق صبح 7 بجے گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹر 514 ریکارڈ کی گئی، جبکہ فیصل آباد میں یہ شرح 429، ملتان میں 422، سرگودھا میں 384 اور لاہور میں 362 رہی۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.