الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی براہِ راست جانچ کا فیصلہ

Super Admin


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی معاملات میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن نے منتخب نمائندوں کے اثاثوں اور مالی گوشواروں کی خود جانچ پڑتال کا اختیار حاصل کرنے کی تجویز پیش کردی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 137 میں ترمیم کی تجویز تیار کی ہے۔
مجوزہ ترمیم کی منظوری کی صورت میں کمیشن کو ارکانِ پارلیمنٹ کے اثاثوں اور مالی گوشواروں کی براہِ راست چھان بین کرنے کا قانونی اختیار حاصل ہوجائے گا۔تجویز کے مطابق اگر کسی رکن پارلیمنٹ کے ظاہر کردہ اثاثے یا مالی گوشوارے اس کے معلوم ذرائع آمدن سے مطابقت نہ رکھتے ہوں تو الیکشن کمیشن معاملے کا براہِ راست جائزہ لے کر قانونی کارروائی کرسکے گا۔
مجوزہ قانون میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ بینکوں، سرکاری اداروں اور متعلقہ محکموں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے طلب کی جانے والی مالی معلومات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر مطلوبہ معلومات فراہم نہ کرنے والے اداروں کو قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب تصور کیا جائے گا اور ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.