حج 2027: سرکاری اسکیم کے اخراجات اور ادائیگی کا طریقہ کار سامنے آگیا

Super Admin


وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج 2027 کے لیے سرکاری اسکیم کے تحت متوقع اخراجات اور ادائیگی کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ 40 سے 42 روز پر مشتمل لانگ حج کے لیے فی حاجی تقریباً 12 لاکھ روپے اخراجات ہوں گے۔
، جبکہ 20 سے 22 روزہ شارٹ حج کے اخراجات 13 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں۔سردار محمد یوسف کے مطابق عازمین حج سے اخراجات کی پہلی قسط 17 اگست سے وصول کی جائے گی، جبکہ دوسری قسط اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں جمع کرانا ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ حج سے متعلق مالی لین دین حج ایپ کے ذریعے ہی کیا جائے گا۔ 
نجی حج اسکیم میں شامل عازمین بھی پاک حج ایپ کے ذریعے ادائیگی کرسکیں گے، جبکہ نجی اسکیم کے عازمین آن لائن دستیاب کمپنیوں میں سے اپنی مرضی کی کمپنی کا انتخاب کرنے کے مجاز ہوں گے۔وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت شارٹ حج کے لیے 30 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
2027 میں حج سے رہ جانے والے عازمین کو آئندہ سال کی ویٹنگ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.