پنجاب میں آئندہ سال جنوری کے آخر میں بسنت منانے کی تجویز

Super Admin


لاہور: پنجاب میں آئندہ سال بسنت کے انعقاد کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت نے بسنت فروری کے بجائے جنوری کے آخری ایام میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اگلے سال فروری میں رمضان المبارک شروع ہونے کے پیش نظر بسنت کی تاریخ میں تبدیلی پر غور کیا گیا ہے۔
، تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بسنت کے لیے ڈور، گڈی اور پتنگ سازی کی اجازت بھی جلد دیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلے اور ضوابط کا اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ سیلابی صورتحال اور مون سون سیزن کے اختتام کے بعد بسنت کے انعقاد سے متعلق مزید باقاعدہ پیش رفت متوقع ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.