پنجاب میں کچی رسیدوں پر پابندی، خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ
Super Admin
لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کچی رسیدوں کے اجرا پر پابندی عائد کردی ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز، ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور میرج ہالز کے لیے ای آئی ایم ایس کے تحت رسید جاری کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ای آئی ایم ایس کے ذریعے رسید جاری نہ کرنے والے کاروباری مراکز کو 4 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والے کاروباروں کے خلاف مزید سخت کارروائی بھی کی جائے گی، جس کے تحت ایک ماہ تک کاروبار سیل کیا جاسکتا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.