ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتیاں، صدر مملکت نے سمریوں کی منظوری دے دی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کی مختلف ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری، مستقلی اور توسیع سے متعلق متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کردیے، جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تقرری اور ایک ایڈیشنل جج کی مدت میں توسیع کی بھی منظوری دے دی گئی۔
اسی طرح اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، پشاور ہائی کورٹ کے 4 ایڈیشنل ججز کی مستقلی اور بلوچستان ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے متعلق سمریوں کی بھی منظوری دے دی گئی۔صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے ایک ایڈیشنل جج کو مستقل کرنے کی سمری پر بھی دستخط کردیے۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کو وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے سے متعلق سمری کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.