اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

Super Admin


اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کیے گئے تین نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس ایاز شوکت، جسٹس عمیر مجید ملک اور جسٹس شاہ رخ ارجمند شامل ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تینوں نئے ججز سے حلف لیا۔ 
حلف برداری کی تقریب میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز، بار کے نمائندگان اور وکلا نے شرکت کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی اور بعض ججز کی مستقلی سے متعلق سمریوں کی منظوری دی تھی۔
صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، سندھ ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تقرری اور ایک ایڈیشنل جج کی مدت میں توسیع کی منظوری دی تھی۔اسی طرح اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، پشاور ہائی کورٹ کے 4 ایڈیشنل ججز کی مستقلی اور بلوچستان ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے متعلق سمریوں پر بھی دستخط کیے گئے تھے۔
صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے ایک ایڈیشنل جج کو مستقل کرنے کی سمری کی بھی منظوری دی تھی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.