ایم ٹو موٹروے پر خوفناک حادثہ، متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک جاں بحق، 30 زخمی

Super Admin


راولپنڈی میں چکری کے قریب ایم ٹو موٹروے پر شدید بارش کے دوران متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اٹک کے رہائشی شمس الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ 
حادثے کے بعد 30 زخمیوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کیا جا رہا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ شدید بارش کے باعث پیش آیا-
جس کے نتیجے میں موٹروے پر ڈرائیونگ کے حالات انتہائی مشکل ہوگئے تھے۔دوسری جانب راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید بارشوں کے پیش نظر واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر واسا کے مطابق رواں مون سون سیزن کا یہ اب تک کا سب سے شدید بارشوں والا اسپیل ہے، جبکہ مجموعی طور پر 140 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 20 فٹ تک بلند ہوگئی ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.