امریکا اور ایران میں 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق
امریکا اور ایران نے 60 روزہ جنگ بندی کی مدت میں توسیع پر اتفاق کرلیا ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کی موجودہ مدت آج ختم ہورہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان بعض مقامات پر جھڑپیں جاری رہیں۔
، جبکہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات بھی عائد کیے۔العربیہ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی میں توسیع سے متعلق پیش رفت گزشتہ چند روز سے سامنے آرہی تھی۔ اس سے قبل ترک میڈیا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اور ایران 60 روزہ جنگ بندی کی مدت بڑھانے پر متفق ہوگئے ہیں۔
جنگ بندی میں توسیع کے فیصلے کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کی ممکنہ کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.