نئے صوبوں سے اخراجات کم اور گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود

Super Admin


ماہر تعلیم، چیئرمین پنجاب گروپ آف کالجز اور سابق ناظم لاہور میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے اخراجات میں اضافے کے بجائے بچت ہوگی اور حکومتی نظام میں بہتری آئے گی۔ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام قومی سطح پر ایک مباحثے کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع "کیا ملک میں نئے انتظامی یونٹس قائم ہونے چاہئیں؟" تھا۔ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے میاں عامر محمود نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا نظام عوام کے لیے انتہائی اہم ہے، تاہم جمہوری ادوار میں انہیں کبھی ایک مؤثر لوکل گورنمنٹ نظام دیکھنے کو نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ بہتر حکومت اور مؤثر انتظامیہ عوام کا بنیادی حق ہے۔ نئے صوبوں کے قیام سے سرکاری اخراجات بڑھنے کے بجائے کم کیے جاسکتے ہیں، جبکہ انتظامی امور بہتر انداز میں چلائے جاسکتے ہیں۔میاں عامر محمود کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ہمیشہ لوکل گورنمنٹ نظام کی حمایت کرتی رہی ہیں، لیکن عملی طور پر کسی بھی جماعت نے مستقل بنیادوں پر لوکل گورنمنٹ کے انتخابات نہیں کرائے۔انہوں نے زور دیا کہ بہتر گورننس کے لیے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات اور بااختیار مقامی حکومتوں کا قیام ضروری ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.