بلوچستان: ڈھاڈر میں دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت 5 روز بعد بھی شروع نہ ہوسکی

Super Admin


بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر کے قریب دھماکے سے متاثر ہونے والی سوئی گیس کی پائپ لائن کی مرمت کا کام پانچ روز گزرنے کے باوجود شروع نہیں کیا جاسکا۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق 12 اگست کو ڈھاڈر کے قریب 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر ہوئی تھی، جس کے بعد مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ پائپ لائن کی بحالی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال سیکیورٹی کلیئرنس نہیں مل سکی، جس کے باعث مرمتی کام شروع کرنے میں تاخیر ہورہی ہے۔گیس پائپ لائن کی خرابی کے باعث مستونگ، قلات، پشین، زیارت اور مچھ میں گیس کی فراہمی معطل ہے،۔
جبکہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں، بشمول سریاب، مشرقی بائی پاس اور کچلاک میں گیس پریشر میں کمی اور بعض مقامات پر بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد متاثرہ لائن کی مرمت اور گیس کی فراہمی بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.