دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہر محاذ پر کامیابیاں حاصل کیں: عطا تارڑ

Super Admin


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں معلوماتی جنگ اور بیانیے کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ عوامی تاثر کو حقائق کے مطابق رکھا جائے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ 2017 میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مؤثر حکمت عملی اختیار کرکے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے باہمی تعاون سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران بھی پاکستان نے بیانیے کے محاذ پر مؤثر حکمت عملی اپنائی اور پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کا بھرپور جواب دیا۔
ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات کی پیشکش نے پاکستانی مؤقف کو مزید مضبوط کیا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.