پاسکو کے گندم ذخائر ختم ہونے کے قریب، 10 لاکھ ٹن درآمد کرنے کا فیصلہ

Super Admin


اسلام آباد: پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے پاس گندم کے اسٹریٹیجک ذخائر تقریباً ختم ہوگئے، جس کے بعد حکومت نے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی اجازت کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں مطلوبہ مقدار میں گندم حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں، جس کے باعث پاسکو کے ذخائر انتہائی کم رہ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ گندم کی درآمد سے قبل ضروری شرائط پوری کرنے کے لیے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔حکام کے مطابق درآمد کے عمل میں پری شپمنٹ انسپیکشن سمیت دیگر ضروری اقدامات شامل ہوں گے۔
، جبکہ صوبوں کو اپنی ضروریات کے مطابق گندم کے لیے درکار فنڈز بھی فراہم کرنا ہوں گے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.