نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع یقینی بنائے جائیں: وزیراعظم شہباز شریف

Super Admin


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کے تحت نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔وزیراعظم کی زیرِ صدارت نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں پالیسی پر پیشرفت اور آئندہ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پالیسی پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہر ماہ منعقد کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا حکومت کی سنجیدہ اور مخلصانہ کوششوں کا عکاس ہے۔ انہوں نے پالیسی کے تحت مختلف اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے بین الوزارتی تعاون اور جامع حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہنر مند اور باصلاحیت نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ نوجوانوں اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے بھی خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے نوجوانوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.