راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل بارش، نظام زندگی متاثر، صوابی میں 2 افراد جاں بحق

Super Admin


اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔ راولپنڈی میں آج مجموعی طور پر 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 8 فٹ اور گوالمنڈی میں ساڑھے 6 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور میں 14، گولڑہ میں 34، بوکڑہ میں 19 اور پی ایم ڈی میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ شمس آباد میں 18، کچہری میں 23، پیرودھائی میں 28، نیو کٹاریاں میں 43 جبکہ گوالمنڈی میں 22 ملی میٹر بارش ہوئی۔مسلسل بارش کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
اٹک کے گاؤں جسیاں میں شدید بارش کے باعث ایک مکان کی چھت منہدم ہوگئی، جس کے ملبے تلے دب کر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.