بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 جاری، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک

Super Admin


بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران پنجگور کے علاقے کلی سوران میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے کلی سوران میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد بڑی دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کی مدد سے دہشت گردوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.