قومی اسمبلی نے ڈیفنس فورسز آف پاکستان ترمیمی بل 2026 منظور کرلیا

Super Admin


قومی اسمبلی نے ڈیفنس فورسز آف پاکستان ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی۔ ایوان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل 2026 بھی کثرتِ رائے سے منظور کیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل 2026 وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوان میں پیش کیا، ۔
جس کے تحت نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں چیف آف ڈیفنس فورسز کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔مجوزہ ترمیم کے مطابق نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی تشکیل نو کے نتیجے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو اتھارٹی سے نکال دیا جائے گا۔اجلاس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو اظہارِ خیال کا موقع نہ ملنے پر اپوزیشن نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔
بعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔اس سے قبل وفاقی کابینہ بھی ڈیفنس فورسز آف پاکستان ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے چکی ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.