اقتصادی دباؤ ناکام ہوا تو امریکا ایران پر بڑے حملے کرسکتا ہے، رپورٹ

Super Admin


عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران پر عائد اقتصادی دباؤ مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہا تو امریکا تہران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں شروع کرسکتا ہے۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کو ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی اقدامات سے متعلق اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
امریکی انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ حوثی جنگجو باب المندب میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں، جبکہ بحری جہازوں پر ایرانی حملے بھی دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران کے ساتھ مذاکرات روکنے کی ہدایت کی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید سخت اقتصادی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف اب تک کی سب سے سخت معاشی کارروائی کرنے جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں مزید وقت صرف کرنا بے فائدہ ہے۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس اب بھی کچھ فوجی صلاحیت موجود ہے، تاہم ان کے بقول ملک کی باقی ماندہ عسکری طاقت انتہائی محدود رہ گئی ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.