پنجاب میں سرکاری و نجی اسکول 24 اگست سے کھلیں گے، نئے اوقات کار جاری
Super Admin
پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اسکولز 24 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اسکولز کے نئے اوقات کار بھی جاری کردیے ہیں۔مراسلے کے مطابق پیر سے جمعرات تک اسکولز میں تدریسی عمل صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک جاری رہے گا۔
، جبکہ جمعہ کے روز اسکولز صبح 8 بجے سے دوپہر 12:45 بجے تک کھلے رہیں گے۔محکمہ تعلیم کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق 24 اگست سے 15 اکتوبر تک ہوگا۔ اس دوران اسکولز پیر سے جمعہ تک کلاسز کا انعقاد کرسکیں گے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.