ایک سال میں پیاز 132 فیصد اور ٹماٹر 93 فیصد مہنگے، ادارہ شماریات

Super Admin


ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پیاز کی قیمت میں 132.52 فیصد جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 93.21 فیصد اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں آٹا 62.25 فیصد، ایل پی جی 51.69 فیصد، ڈیزل 33.08 فیصد اور پیٹرول 27.65 فیصد مہنگا ہوا۔
اسی عرصے کے دوران کیلے 17.66 فیصد، مٹن 15.98 فیصد جبکہ بیف کی قیمت میں 13.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں آلو 30 فیصد، چینی 19.10 فیصد اور چکن 17.68 فیصد سستا ہوا۔
انڈوں کی قیمت میں 17.41 فیصد اور دال چنا کی قیمت میں 13 فیصد سے زائد کمی ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق دال مسور کی قیمت میں 12.29 فیصد جبکہ گڑ کی قیمتوں میں 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.