بنگلادیش نے ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے بعد بنگلادیش نے آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہونے کے بعد بنگلادیش کی رینکنگ میں تین درجے بہتری آئی، جس کے نتیجے میں وہ تاریخ کی بہترین چھٹی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔
تازہ ترین آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ جنوبی افریقا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت چوتھے، انگلینڈ پانچویں، بنگلادیش چھٹے، سری لنکا ساتویں اور پاکستان آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔
بنگلادیش نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا آغاز شاندار انداز میں کیا۔ مہمان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلوی سرزمین پر اپنی تاریخ کی پہلی ٹیسٹ کامیابی حاصل کی۔دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے بنگلادیش کو ایک اننگز اور 51 رنز سے شکست دی۔
، جس کے بعد دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔ تاہم سیریز ڈرا کرنے کے باوجود بنگلادیش رینکنگ میں پاکستان سے آگے نکلنے میں کامیاب رہا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.