ملک میں بارشوں اور سیلاب سے اموات 166 تک پہنچ گئیں
ملک بھر میں جاری شدید مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 166 ہوگئی ہے، جبکہ 500 افراد زخمی ہوئے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 26 جون سے اب تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثات نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مون سون سیزن کے آغاز سے اب تک سیکڑوں مکانات کو نقصان پہنچ چکا ہے، جبکہ مختلف واقعات میں درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو مون سون بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.