عمران خان کو حاصل سہولیات ہمیں بھی دی جائیں، اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا عدالت سے رجوع

Super Admin


بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نجی اسپتال سے علاج اور اہلخانہ سے ملاقات سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے بھی اسی نوعیت کی سہولیات کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
قیدیوں الیاس خان، محمد اسماعیل خان اور اویس الطاف نے درخواستوں میں استدعا کی ہے کہ انہیں نجی اسپتال سے علاج کرانے اور اہلخانہ سے بات چیت کی اجازت دی جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف نے تینوں قیدیوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ 
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، جبکہ کیس کی مزید سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی گئی۔درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان میں سے ایک قیدی ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا ہے۔
، جس کا مؤثر علاج پاکستان میں فی الحال صرف شفاء اسپتال میں ممکن ہے۔وکیل کے مطابق اگر کسی قیدی کی بیماری کا علاج سرکاری اسپتال میں ممکن نہ ہو تو اسے نجی اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی یہ واضح کیا گیا ہے کہ علاج کے اخراجات اہلخانہ برداشت کرسکتے ہیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.