نئے صوبے پاکستان کے مفاد میں ہوں تو ضرور بننے چاہئیں: طارق فضل چوہدری

Super Admin


وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اگر نئے صوبوں کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے تو ایسے صوبے ضرور بننے چاہئیں۔سوشل میڈیا پر ایک نجی ٹی وی پروگرام کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے مثبت اور تعمیری بحث کا آغاز خوش آئند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو اس اہم معاملے پر ہونے والی بحث میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبوں کی تشکیل جیسے اہم فیصلوں کے لیے وسیع اتفاقِ رائے ضروری ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی فیصلے کو زبردستی کسی پر مسلط نہیں کیا جاسکتا۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ سے متعلق ہے، اس لیے اس موضوع پر پارلیمنٹ میں بھی جامع اور تفصیلی بحث ہونی چاہیے تاکہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر اتفاقِ رائے پیدا کیا جاسکے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.