یومِ دفاع پر کراچی میں پی ٹی آئی کا جلسہ، انتظامیہ سے اجازت طلب

Super Admin


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یومِ دفاع کے موقع پر کراچی میں بڑا سیاسی اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی نے 6 ستمبر کو شارعِ قائدین پر جلسے کے انعقاد کے لیے انتظامیہ سے باضابطہ اجازت طلب کرلی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے اجازت کے حصول کے لیے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو خط بھی ارسال کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جلسے میں شرکت کے لیے پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کی کراچی آمد متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بھی جلسے میں شریک ہوں گے۔ پی ٹی آئی نے جلسے کے دوران سیکیورٹی سمیت تمام انتظامی امور میں متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔.
پارٹی کا کہنا ہے کہ جلسہ پُرامن انداز میں اور تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد کیا جائے گا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.