بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کے الزام پر میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامند
بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا عادی بنانے کے الزامات کے معاملے پر میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔میٹا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے کم عمر صارفین کو زیادہ دیر تک اپنی سروسز پر مصروف رکھنے کے لیے ایسے طریقہ کار استعمال کیے، جن کے باعث بچوں میں سوشل میڈیا کے استعمال کی عادت بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوا۔
امریکی میڈیا کے مطابق مجوزہ تصفیے کے نتیجے میں بچوں پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے متعلق ایک اہم وفاقی مقدمہ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اس پیش رفت کو ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے اپنے پلیٹ فارمز پر موجود مواد اور صارفین کے تحفظ سے متعلق قانونی ذمہ داریوں کے نئے مرحلے کے آغاز کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
تصفیے کے تحت میٹا اپنی سروسز، فیس بک اور انسٹاگرام، میں متعدد نمایاں تبدیلیاں کرے گی۔ ان اقدامات میں 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے پلیٹ فارمز کے روزانہ استعمال کی حد خودکار طور پر 2 گھنٹے مقرر کرنا بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ کم عمر صارفین کے لیے ’نائٹ موڈ‘ متعارف کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے،۔
جس کے تحت رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک متعلقہ ایپس خودکار طور پر بلاک رہیں گی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.