سانحہ پمز پر وزیراعظم کا سخت ایکشن کا حکم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے استعفے پر بھی غور

Super Admin


وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے ہولناک واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سانحہ پمز کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔ 
انکوائری کمیٹی واقعے میں غفلت یا کوتاہی کے ذمہ دار افراد کا تعین کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا عمران سکندر کی کارکردگی پر بھی برہم ہیں۔ انکوائری کمیٹی واقعے میں ڈاکٹر رانا عمران سکندر کے کردار کا بھی جائزہ لے گی۔ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز سے استعفیٰ طلب کیے جانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
، جبکہ سانحے کی تحقیقات کا دائرہ کار مزید حکومتی شخصیات تک بڑھائے جانے کا امکان بھی ہے۔وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ واقعے میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف انکوائری کے نتائج کی روشنی میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.