سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا

Super Admin


اسلام آباد: پمز اسپتال میں پیش آنے والے سانحے سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کر دی گئی ہے، جس میں واقعے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کے سربراہ اور سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے رپورٹ وزیراعظم کو جمع کرائی۔
رپورٹ گزشتہ رات وزیراعظم کے مشیر توقیر شاہ کے دفتر میں پیش کی گئی، جہاں سے اسے وزیراعظم آفس بھجوا دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ توقیر شاہ نے رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کرنے کے ساتھ اس کے اہم مندرجات اور سفارشات سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔
انکوائری کمیٹی کے ذرائع نے رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دستاویز پر کمیٹی کے تمام اراکین کے دستخط موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے سانحہ پمز کے اسباب کا جائزہ لینے کے بعد واقعے کے ذمہ دار افراد کا بھی تعین کر لیا ہے۔
رپورٹ کو عوام کے سامنے لانے یا نہ لانے کا حتمی اختیار وزیراعظم کے پاس ہوگا۔رپورٹ میں اسپتال کے انتظامی اور حفاظتی انتظامات سے متعلق بھی اہم نکات اور سفارشات شامل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.