ٹرمپ کا وینزویلا کے ساتھ تاریخی تیل معاہدے کا دعویٰ، امریکی کنٹرول میں اضافے کا اعلان
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ طے کر لیا ہے، جس کے تحت وینزویلا کے بڑے تیل ذخائر پر امریکا کو اکثریتی کنٹرول حاصل ہوگا۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا کہ ان کی ہدایت پر وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کے ساتھ مل کر نجی شعبے کی شراکت سے یہ معاہدہ مکمل کیا۔
امریکی صدر کے مطابق معاہدے کے تحت امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں امریکی تیل کے ذخائر دوگنے سے بھی زیادہ ہو جائیں گے، عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی میں اضافہ ہوگا اور مستقبل میں امریکی شہریوں کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.