اردوان اور نیتن یاہو میں لفظی جنگ، ترک صدر کا اسرائیلی وزیراعظم کو جواب
ترک صدر رجب طیب اردوان اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ایک بار پھر سخت بیانات کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل ترکیہ سے خوفزدہ نہیں، جبکہ کئی سلطنتوں کے عروج و زوال کے باوجود اسرائیل آج بھی قائم ہے۔
نیتن یاہو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے سوال کیا کہ وہ کن سلطنتوں کی بات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی موجودہ ریاست ان کے بڑے بھائی سے بھی کم عمر ہے۔
رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ تاریخ اور ریاستوں کی عمر کے تناظر میں اسرائیل کا وجود نسبتاً نیا ہے۔واضح رہے کہ ترک صدر کے بڑے بھائی محمد اردوان 1928ء جبکہ ان کے ایک اور بھائی حسن اردوان 1929ء میں پیدا ہوئے تھے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.