روسی حملوں میں تباہی، کیف کے نواح میں 27 افراد جاں بحق، 42 زخمی

Super Admin


روس نے یوکرین میں فضائی حملوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا، دارالحکومت کیف کے مضافاتی علاقے میں بڑے پیمانے پر کیے گئے حملے کے نتیجے میں 27 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 42 افراد زخمی ہوئے۔یوکرینی حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔
حملوں کے بعد 381 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے 300 سے زائد ریسکیو اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے رات بھر 233 ڈرونز کے ذریعے حملے کیے گئے، تاہم ان میں سے بڑی تعداد کو فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا۔
حملوں کے باعث مختلف علاقوں میں متعدد عمارتوں اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ مقامات پر کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.