پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا سہ ملکی دفاعی اجلاس آج استنبول میں ہوگا
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں منعقد ہوگا، جس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے حکام شرکت کریں گے۔پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اجلاس میں شریک ہوں گے۔
، جبکہ ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ چکے ہیں۔ اجلاس کے دوران تینوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سہ ملکی کمیٹی کے اجلاس میں علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال کے علاوہ تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے اقدامات پر بھی غور ہوگا۔ اس کے ساتھ دفاعی شعبے میں مشترکہ پیداوار، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے کے امکانات بھی زیر بحث آئیں گے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.