آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی مرحلہ وار بحالی شروع، متعدد اضلاع میں سہولت دستیاب

Super Admin


محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے ریاست میں انٹرنیٹ سروس مرحلہ وار بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی جانب سے عوام سے کیا گیا وعدہ بھی پورا ہوگیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے ضلع نیلم اور حویلی کہوٹہ میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میرپور اور بھمبر میں ڈی ایس ایل سروس بحال کردی گئی ہے، جبکہ جہلم ویلی، باغ، دھیرکوٹ اور کوٹلی میں فی الحال تعلیمی اداروں اور بینکوں کو ڈی ایس ایل سروس فراہم کی جائے گی۔محکمہ داخلہ کے مطابق متعلقہ تعلیمی اداروں اور بینکوں کو وائٹ لسٹڈ ڈی ایس ایل کنکشن دیے جائیں گے۔
اداروں کے سربراہان کو حلف نامہ جمع کرانے کے ساتھ اس امر کی یقین دہانی بھی کرانا ہوگی کہ انٹرنیٹ کنکشن کو قومی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پونچھ ڈویژن کے اضلاع راولاکوٹ اور سدھنوتی میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل رہے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ وادی میں انٹرنیٹ سروس دو روز کے اندر بحال کردی جائے گی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.