آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

یوکرین جنگ میں 51 بھارتی شہری ہلاک، روسی فوج میں 227 افراد بھرتی ہوئے تھے

Super Admin


بشکیک: بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا ہے کہ روسی فوج میں شامل 227 بھارتی شہریوں میں سے 51 یوکرین جنگ کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں میڈیا بریفنگ کے دوران وکرم مصری نے بتایا کہ روسی فوج میں شامل 139 بھارتی شہریوں کو اب تک فوج سے فارغ کیا جاچکا ہے۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق روسی فوج میں اب بھی تقریباً دو درجن بھارتی شہری موجود ہیں، جن کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے باعث متعدد بھارتی نوجوان روسی فوج میں شامل ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے روسی فوج میں بھرتی بھارتی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے مودی حکومت کو اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.