آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

امریکی وسط مدتی انتخابات میں فوج تعینات نہیں ہوگی، جنرل ڈین کین

Super Admin


واشنگٹن: امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے واضح کیا ہے کہ نومبر 2026 کے وسط مدتی انتخابات کے پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ڈیموکریٹ سینیٹر الیسا سلوٹکن کو لکھے گئے خط میں جنرل ڈین کین نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد اور پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی ریاستی اور مقامی حکام کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فوج کا بیلٹ پیپرز، ووٹنگ مشینوں یا انتخابات سے متعلق دیگر سامان کو اپنی تحویل میں لینے کا بھی کوئی منصوبہ نہیں۔جنرل ڈین کین نے خط میں کہا کہ انہیں نومبر 2026 کے انتخابات میں فوج کے کردار سے متعلق کوئی غیر قانونی حکم موصول نہیں ہوا اور نہ ہی ایسے کسی حکم کی توقع ہے۔
سینیٹر الیسا سلوٹکن نے اس سے قبل امریکی وزیر دفاع سمیت اعلیٰ عسکری قیادت سے یقین دہانی طلب کی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نومبر کے انتخابات میں مداخلت نہیں کرے گی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.